اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ، تفصیلی فیصلہ 36صفحات پر مشتمل ہے۔تفصیلی فیصلے میں عمران خان کو آرٹیکل63 ون پی کے تحت نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹی اسٹیٹمنٹ اور ڈکلیریشن جمع کرائی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکشن167،173کےتحت عمران خان کرپٹ پریکٹس کےمرتکب ہوئے، عمران خان نے توشہ خانہ سے حاصل تحائف اثاثوں میں ڈیکلیئر نہ کئے اور تحائف ڈیکلیئر نہ کرکے دانستہ طور پرحقائق چھپائے۔دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مکمل تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا جا سکا، فیصلے کے کچھ حصے جاری کیےگئے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ فیصلےپرممبرپنجاب کےدستخط موجودنہیں، ممبر پنجاب بابرحسن بھرواناکی طبیعت ناسازہے، ممبرپنجاب کے دستخط کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے