لندن (مانند نیوز ڈیسک) پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا اعلان آج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنےکا فیصلہ آج ہوگا۔پاکستان گرے سے وائٹ لسٹ میں جانے کیلئے پرامید ہے۔اجلاس میں وزیر مملکت برائےخارجہ امور حناربانی کھر پاکستانی وفدقیادت کررہی ہیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے باضابطہ اعلان آج شام ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف وفدپاکستان کا دورہ کر کے ایکشن پرعمل درآمد کا جائزہ لے چکا ہے، پاکستان فیٹف اور ایشیا پیسفک گروپ کیطرف سے دیے گئے تمام نکات پرعمل کرچکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کانام2018میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے 27نکات پرعمل کے لئے ایکشن پلان دیا گیا ، بعد ازاں پاکستان کو مزید 7 نقاط پر عمل درآمد کا کہا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ان نکات پرعمل کرکےاعلی ٰ سیاسی سطح پرعملدرآمدکاروڈمیپ دےچکاہے اوت ان نکات پر عمل کا جائزہ لینے کے لئے فیٹف کا15 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کر چکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے