جمرود(مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرودمیں اتحاد جنرل کونسلر زجمرود کا مشترکہ اور اہم اجلاس جنرل کونسلر حاجی آمان اللہ کے دفتر پر منقعد ہوا،جس میں کثیر تعداد میں کونسلران نے شرکت کی،تمام کونسلران نے باہمی اتفاق رائے سے متفقہ طور پر علاقے کے فلاح و بہبود کے لئے جمرود جنرل کونسلرز کابینہ تشکیل دے دیا جس کا مقصد علاقے میں مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا کر پسماندگی دور کرنا ہے،تمام جنرل کونسلرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کے مفادات اور ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اتحاد جنرل کونسلرز کا بینہ میں مولانا غفران اللہ خیبری کو صدر،جنرل سیکرٹری سبیل خان سمیت درجہ ذیل ارکان شامل ہیں اتحاد جنرل کونسلر جمرود کابینہ پریس سیکرٹری گل نواز خان، فنانس سیکرٹری حاجی سرفراز، نائب صدر حاجی سعید، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاکر خان،ڈپٹی پریس محمد فاروق،ڈپٹی حاجی آمان اللہ،جائنٹ سکرٹری محمد ابرار شامل ہیں منتخب کابینہ کی مدد چھ مہینے کے بعد ختم ہوگا۔