چترال (مانند نیوز ڈیسک) ضلع لوئر چترال کے علاقہ شغور میں ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد انوارالحق کی زیرِ صدارت گورنمنٹ ہائی سکول شغور میں کُھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال، سمیت تمام ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پرمنتخب ممبران نے اپنے اپنے علاقے کے مسائل بیان کئے جن میں تعلیم، صحت، گندم کی فراہمی،  سیلاب کی وجہ سے ہوئے نقصانات روڈ اور دیگر امور کے حوالے سے مسائل شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے پیش کردہ مسائل میں سے بعض کے اوپر موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور کچھ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ علاقہ نمائندگان نے شغور میں کھلی کچہری منعقد کرنے کو سراہا اور مزید بھی استدعا کی کہ دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں منعقد کرائی جائیں ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے