مالاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ و کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان یوسفزئی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت مختلف ڈگریوں کیلئے جاری امتحانات کو شفاف بنانے کی غرض سے ضلع بھر میں یونیورسٹی امتحانات کے قائم مراکز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سخاکوٹ،علامہ اقبال ماڈل سکول اینڈ کالج درگئی،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 بٹ خیلہ اور اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ کے حدود میں امتحانی اوقات کے دوران پاکٹ گائیڈ ز کی پرنٹنگ،پبلیکیشن اور فروخت،امتحانی ہالوں کے ساتھ 300 میٹر کے احاطے میں فوٹو کاپی مشینوں کے استعمال اور 200 میٹر کے احاطے میں عوامی ہجوم بنانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کی رو سے مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کنندہ گان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ یہ احکامات مورخہ 17 اکتوبر 2022 تا 10 دسمبر  2022 تک نافذالعمل رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے