ہنگو(مانند نیوز ) ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تعاون سے محکمہ لائیو سٹاک نے جانوروں کو مہلک امراض سے محفوظ بنانے کے لئے نواحی علاقہ پیرانودربند میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر فوکل پرسن برائے محکمہ لائیو سٹاک ڈیری اینڈ ڈویلپمنٹ ولی اللہ عرف ٹیپو نے زمینداروں سے خطاب کیا اور زمینداروں کو جانوروں کی بیماریوں کے متعلق تفصیلی آگاہی دلائی۔اور 75 سے زائد زمینداروں میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے مفت ادویات بھی تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ اقدامات ہنگو ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی وساطت اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو سٹاک خیبرپختونخواہ ڈاکٹر عالم زیب خان،ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ڈائیریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شہوار انور کی سرپرستی میں محکمہ لائیوسٹاک سرانجام دے رہی ہے تاکہ شہری علاقوں سمیت نواحی علاقہ جات میں مال مویشیوں کی بروقت علاج معالجہ کو یقینی بناکر ہرقسم مہلک امراض سے بچایا جاسکے۔