سوات(مانند نیوز) سوات  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، بدامنی کی لہر کو پھیلا یا گیا،نہ کسی کو بھتہ دیا ہے اور نہ ہی کسی نے مجھ سے مانگا ہے،امپورٹڈ حکومت کے آنے سے امن عامہ خراب اور بجٹ میں ہمارا حصہ روک دیا گیا ہے،میرا سوال ہے کہ کیا خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں؟امن ہوگا تو صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئیگی، چار سالوں میں جتنے کام کئے، اس کو تباہ نہیں ہونے دینگے، ”ایبسلوٹلی ناٹ” کے نعرے کے بعد عمران خان کو رجیم چینج کے ذریعے ہٹادیا گیا، پرائی جنگ میں 7 ہزار سیکورٹی اہلکار،80 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، سب سے زیادہ یتیم بچے آج سوات میں ہیں، انہیں صرف ابسلوٹلی یس والے چاہیے جو امپورٹڈ حکومت والے ہیں، امن پر ہم کسی کو سیاست کرنے نہیں دینگے،افغانستان سے بھتے کی کالیں آنا مرکزی حکومت کی ناکامی ہے حکومت اور عوام مل کر مقابلہ کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وادی سوات میں ونٹر ٹورازم کے انعقاد کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ میری موجودگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سوات میں امن ہے، امن بحال ہے، پورے پاکستان سے سیاحوں کو آنے کی دعوت دیتا ہوں، اس میں دو رائے نہیں کہ سیاحت اور ترقی کا سفر جاری رہے گا، پچھلے سال 25لاکھ سیاح آئے،66 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے