شانگلہ(مانند نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ضلع شانگلہ نوید احمد کا کروڑہ بازار کا دورہ کیا، اشیائے خوردونوش، پولٹری اور دیگر اشیاء کی قیمتیں اور سٹاک چیک کیے، گرانفروشی، ایکسپائری اور نرخنامہ کی عدم دستیابی پر کئی دوکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا اور سختی سے ہدایات جاری کیے کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے گریز کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کروڑہ پیٹرول پمپ کا گیج اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں چیک کیں اور صفائی کے بارے میں ہدایات جاری کیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کمشنر ضلع شانگلہ نوید احمد بہمرہ ٹریفک انچارج شانگلہ، ریونیو سٹاف الپوری اور ٹی ایم او الپوری کے سٹاف نے بیلے بابا بازار سور مٹہ اغوان کا دورہ کیا۔ صفائی ستھرائی اور عارضی انکروچمنٹ کا جائزہ لیا۔ ٹی ایم اے الپوری کے سٹاف نے عارضی انکروچمنٹ کو ہٹایا اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا۔ اس کے علاوہ تمام دوکانداروں کو ناقص صفائی پر سختی سے وارننگ دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شانگلہ نوید احمد نے کوزہ الپوری میں ٹرک حادثہ کا جائے وقوعہ کا دورہ کیا رسکیو آپریشن کی نگرانی کی اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ یاد رہے گزشتہ رات کوزہ الپوری میں ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر چھ دوکانوں پر الٹ گیا جس سے دوکانوں کو کافی نقصان ہوا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔