پبی (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنرنوشہرہ جناب خالد اقبال کی زیر صدارت 24اکتوبر2022 سے شروع ہو نیوالے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دینے سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مس وزیر, اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد, اسسٹنٹ کمشنر پبی میڈم ملیحہ سحر, اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ میڈم مریم بختاور, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز, ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب خان, این سٹاف ڈاکٹر کفایت خان, ڈاکٹر محمد سعید پراچہ, نیشنل پروگرام برائے پولیو پروگرام کے افسران, یونیسیف کے نمائندوں، پولیس حکام, اور تمام دیگر متعلقہ اداروں حکام نے شرکت کی, اجلاس میں انسداد پولیو مہم,سیکورٹی پلان، پولیو سے انکاری والدین اور مہم میں درپیش چیلنجز کے لئے لائحہ عمل کے متعلق بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے پولیو مہم کے لئے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی کہ 24اکتوبر2022 سے شروع ہونیوالی مہم میں کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جائے, پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا?یگی۔گھر کی دہلیز پر بچوں کو انسداد پولیو سے بچاو کے قطرے پلاناانتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔