چترال(مانند نیوز)آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول  بوایز سین لشٹ میں سپورٹس گالا منعقد ہوا۔ اس سپورٹس ہفتہ منانے  کے سلسلے میں یہاں محتلف قسم کے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں  ٹیبل ٹینس، ولی بال، رسہ کشی، فٹ بال، بیڈ منٹن، بوری دوڑ، ریس مقابلہ،باسکٹ بال وغیرہ کے مقابلے ہوئے۔ اس کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں  تلاوت، حمد، نعت، قومی نغمے، انگلش اردو تقریری مقابلے، کویز مقابلے، مشاعرہ،کیلیگرافی،سکیچ میکینگ اور بک ریویو کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ سکول کے طلباء کے ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا نہایت دلچسپ مقابلہ ہوا جس سے تماشائی نہایت محظوظ ہوئے۔ ہفتہ سپورٹس منانے کے بعد کھلاڑیوں یعنی طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال  مہمان حصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت سکول کی پرنسپل نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسی سکول کے  سٹوڈنٹس کونسلر محمد جلا الدین نے اس سپورٹس گالا منانے کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل نے  طلباء پر زور دیا کہ وہ ضرور اپنے پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس قسم کے مثبت سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا کرے جس سے آپ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہتے ہو۔اے سی چترال نے طلباء کی کاوشوں کو نہایت سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ بیسویں صدی کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہر وقت تیار رہے کیونکہ یہ مقابلے کا دور ہے اور جو طالب علم اس مقابلے میں پیچھے رہ گیا وہ ناکام ہوا۔ انہوں نے کامیاب طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر سکول کے طلباء، استانی، اساتذہ اور پرنسپل نے بھی اظہار حیال کیا۔ اس تقریب میں  کثیر تعداد میں طلباء نے حصہ لیا۔جس سے ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے