نوشہرہ(مانند نیوز) نظام پور میں مستورات تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ چار افراد زخمی ریسکیو 1122موقعہ پر پہنچ گیااور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ نظام پور میں آیاز باچہ ولد سخی باچہ سکنہ اسوخیل نظامپور ضلع نوشہرہ اور راج محمد، جواد وغیرہ ساکنان گجوخیل نظامپور ضلع نوشہرہ کے مابین مستورات تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر گذشتہ روز شدت آگیا اور دونوں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد  عاطف، ابرار،عابد اور راج محمد زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دئیے جبکہ پولیس نے زخمیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے