پشاور (مانند نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیر سٹر محمد علی نے پشاور یونیورسٹی کیمپس باڑہ گلی میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں اور خطرات کے موضوع پر پانچ روزہ کیمپ کا افتتاح کردیا ہے۔کیمپ کا اہتما م نوجوانوں کی تربیت کی تنظیم؛ نیٹووز،نے خیبر پختونخوا محکمہ یوتھ افیئرز اور پشاور یونیورسٹی کے ڈیپا رئمنٹ  آف فلاسفی  کے اشتراک  سے کیا۔ جس میں ملک بھر کے اعلی  تعلیمی اداروں  کے طلباء وطالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔پانچ روزہ کیمپ میں دوسری سرگرمیوں کے علاوہ عالمی مباحثبے،مطالعاتی دورے اور تفریح پروگرام بھی شامل ہیں جن کا اہتما م کیمپ کے منتظمین فواد علی، آصف خان اور خالد خان کررہے ہیں۔کیمپ کے افتتا حی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا معاون خصوصی برائے اطلاعا ت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نوجوانوں میں پاکستانیت قومی یکجہتی کا شعور اور حب الوطنی کے جذبات پیدا کرنے کے علاوہ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ اس ضمن میں صو با ئی حکو مت کا کردار پہلی باربھر پور طریقے سے ابھر کر سامنے آیا ہے جس کے لیے  صو با ئی ڈا ئر یکٹرریٹ آف یو تھ آفیئرز اور دیگرمتعلقہ ادارے ادارے اور نوجوانوں کی تنظیموں کی کاوشیں خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں زندگی کے چیلنجوں اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لئے اس طرح کی کی مثبت سرگرمیاں انتہائی مفید ثابت ہوں گی۔کیمپ کے موضوع پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ زندگی کی مشکلات کو ہمیشہ ایک چیلنج تصور کریں اور ان  چیلنجوں پر قابو پا نے کی کی جدوجہد میں دوسروں پر تنقید کے لئے کہ بجائے اپنے ذاتی کردار کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں۔انہو ں نے کہا ہما رے آخری نبی ﷺ کے آخری خطبہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پایئے جانے والے مہذاہب،رنگ،نسل اور معاشروں  کا فرق غیر اہم چیزیں ہیں اور نبیﷺ مطابق متقی اور باکردار فرد کے سوا معاشرے میں کسی کو کسی پر فوقیت حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکہ بھی گورے اور کالے کو برابر تسلیم کر رہا ہے جو درحقیقت اسلام کی تعلیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتوں، پنجابی، سندھی یا بلوچی پیدا ہونے میں ہمارا کوئی کمال نہیں ہے بلکہ زندگی میں صرف ہمارا تقوی اور کردار ہمیں با کما ل بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام بڑے لوگوں کا کردار   دانش مند تھے  اوراس لیے انہیں اپنے معاشریوں ور قوموں کی برادری میں دوسروں پر فوقیت حاصل تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے