بٹ خیلہ(مانند نیوز)محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ضلع ملاکنڈ کے ہائی، ہائیر سیکنڈری گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولوں کے درمیان سپورٹس ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا گورنمنٹ سیٹینیل ماڈل سکول تھا نہ میں فٹ بال کے افتتاحی میچ سے قبل تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پرنسپل محمد بشیر نے کہا کہ ہم نصا بی سرگرمیاں اب باقاعدہ نصاب کا حصہ ہے اسلئے طلبا کو اپنی جسمانی وذہینی فٹنس کیلئے کھیل کود میں بھر پور حصہ لینا چا ہئے ڈپٹی ڈی ای او ہدایت اللہ نے کہا کہ کھیل ہمیں ہار جیت کیلئے تیار کرتا ہے اور بلاشبہ اچھے سٹوڈنٹ بہترین کھلاڑی بھی بن سکتے ہیں سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکر ٹری پر نسپل محمد وسیم نے خطاب کرتے ہو ئے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ سپورٹس مین سپیرٹ صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہر ہ کرتے ہو ئے کھیل کود میں بھر پور حصہ لیں اور مقا بلوں میں جیت کی کوشش کریں ٹورنامنٹ کے پہلے روزفٹ بال کے تین میچ کھیلے گئے افتتاحی میچ میں دانش پبلک سکول بٹ خیلہ نے جی ایچ ایس ہریان کوٹ کوہرایا دوسرے میچ میں سپیئر یئر لا لہ زار پبلک سکول اینڈ کالج نے رائٹ پبلک سکول سخاکوٹ کو شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں حراء سکول در گئی نے جی ایچ ایس نل کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے