ایبٹ آباد(مانند نیوز)وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے ریٹائرڈ صوبیدار جمشید تنولی کوپاکستان مسلم لیگ (ن)صوبہ خیبر پختونخواہ کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر کردیا،نوٹیفکیشن جاری،تفصیلات کے مطابق علاقہ تناول کی سیاسی و سماجی شخصیت جمشید تنولی کو پارٹی کی اہم ذمہ داری سونپ دی جس پر جوائنٹ سیکرٹری خیبر پختونخواہ  ریٹائرڈ صوبیدار جمشید تنولی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میاں محمد نواز شریف،وزیر اعظم شہباز شریف،مریم نواز،وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی،امیر مقام،ریٹائرڈ کیپٹن صفدر سمیت دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو متحد و منظم کرنے میں تمام توانائیاں صرف کرونگا،آئندہ الیکشن میں نہ صرف ہزارہ بلکہ پورے صوبے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرا کر حکومت قائم کرینگے،مشکل کے ہر لمحے میں پارٹی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے،جمشید تنولی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ذمہ داری سے پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا سپورٹر تھا اور بڑا ورک کیا تاہم جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داری ملنے کے بعد مزید محنت کرونگا،تاکہ مسلم لیگ ن کو ہزارہ بھر میں کامیاب کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں کامیاب کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے،انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت خصوصی طور پر نواز شریف،مریم نواز،وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی،کیپٹن صفدر و دیگر کا مشکور ہوں اور قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے