پشاور (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواراٹر جنید خالد کا فوڈ سیفٹی افیسر زبیر علی، خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ مختلف اشیاء خوردنوش بنانے والی فیکٹریوں کا دورہ۔افسران نے مرحبا فوڈ فیکٹری پار ہوتی کا دورہ کرتے ہوئے مختلف حصوں کا دورہ کیا، اس موقع پر اشیاء خوردنوش میں استعمال ہونے والے رنگ اور فلیورز وغیرہ کی چیکینگ کی تاہم اس موقع پر 4 ٹن زائد المعیاد فلیورز کو برامد کرتے ہوئے سرکاری تحویل میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا۔مذید جواد فوڈ فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے مختلف چیزوں کی چیکینگ کی تاہم صفائی کی ناقص صورتحال پر جواد فوڈ فیکٹری کے مشینری روم کو سیل کر دیا۔افسران نے فیکٹری مالکان کو حفضان صحت کے اصولوں پر عملدرامد کرنے کی سخت ہدایات جاری کی۔