پشاور(مانند نیوز)معاشرے کی تعمیر اور ترقی میں صحت اور تعلیم کا کردار بہت اہم ہے، بلدیاتی نمائندگان اپنے مقامی منصوبوں میں تعلیم اور صحت کیشعبوں کو ترجیحی بنیادوں پر اہمیت دیں، ان خیالات کا اظہار تحصیل چئیر مین دیر رفیع اللہ، تحصیل چئیر مین براول جہان عالم خان، پرو۔وائس چانسلر شرینگل یونیورسٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بادشاہ زادہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نذر محمد، ایڈیشنل، ڈپٹی کمشنر عامرعلی شاہ نے دیر بالا میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں بلدیاتی نمائندوں کے کردار کے حوالے سے غیر سرکاری تنظیم ایس ڈی پی آئی اور یو ایس ایڈ کے اشتراک سے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، ورکشاپ میں محکمہ پاپولیشن و دیگر سرکاری محکموں اور سول سوسا ئٹی کے نمائند گان نے بھی شرکت کی، ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائر یکٹر قاسم شاہ، سنئیر ریسرچ کوارڈنیٹر حسن مرتضیٰ اور ریسرچ ایسوسی ایٹ مس رابعہ تبسم نے بلدیاتی نمائندوں اور شرکا کو این پی آئی ایکسپینڈ ایچ ڈی اے کے تحت جاری پروگرام کے حوالے سیمحکمہ تعلیم اور صحت میں اقدامات اور آگاہی مہم سے آگاہ کیا اور بلدیاتی نمائندوں کو درخواست کی کہ بلدیاتی منصوبوں میں صحت اور تعلیم کو موثر طریقے شامل کریں تاکہ تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات عوام کوگھرکی دہلیز پر فراہم ہوسکے۔