ہری پور (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ضلع کی حدود میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت عوام الناس کے تحفظ اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ کیلئے پتنگ اڑانے اور ان کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کردی ہے جو تین ماہ تک برقرار رہے گی اس حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کاروائی کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔