اورکزئی (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اورکزئی عدنان فرید آفریدی کی ہدایت پر اپر اورکزئی کے دور افتادہ علاقہ سمہ ماموزئی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلی بار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شہباز خان خٹک، اسسٹنٹ کمشنر اپر امتیاز علی شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر سید ارسلان سمیت تمام محکموں کے افسران اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ مشران نے اپنے مسائل کھل کر بیان کئے۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی شہباز خان خٹک نے کہا کہ یہاں پر کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد علاقہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ہے ماموزئی کے مسائل زیادہ ہیں جنہیں بہت جلد حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔اکثر مسائل کے حل کیلئے اے ڈی سی شہباز خان خٹک نے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہدایات جاری کیں اور بعض مسائل کو وقت کے تعین کے ساتھ افسران کو تفویض کیا گیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ جن مسائل کے حل کا تعلق صوبائی حکومت کی منظوری سے ہے، انہیں صوبائی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔