واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) امریکا نے ہاک ایئر ڈیفنس سسٹم اور انٹر سیپٹر میزائل روس کے ساتھ جنگ میں مصروف یوکرین بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ ہاک آلات کی منتقلی کے لیے صدارتی اتھارٹی کا استعمال کرے گی۔ امریکا میں کانگریس کی منظوری کے بغیر دفاعی ساز و سامان کی منتقلی کی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے پاس منتقلی کے لیے کتنے ہاک سسٹم اور میزائل ہیں اس حوالے سے وضاحت نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس نے یوکرین کو ہاک ڈیفنس سسٹم بھیجنے کی رپورٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرنے سے گریز کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکا 17.6 ارب ڈالرز کی سیکیورٹی امداد یوکرین بھیج چکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے