لاہور(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے، اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کم آمدن والے افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے فراہم کرے گی۔وزیراعلی پنجاب چو ہدری پرویزالٰہی سے تنظیم اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی،اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اخوت کے اشتراک سے کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیئے جائیں گے۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ 25لاکھ گھرانوں کو قرضے دیئے، 100فیصد ریکوری کی، کم آمد ن والے لوگوں کی 36ہزار گھر بنانے میں مالی معاونت کی، عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے چوہدری پرویز الٰہی کا جذبہ قابل تحسین ہے۔اجلاس میں صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری ہاؤسنگ اوردیگر حکام نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے