پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے 28اضلاع میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں 44 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا، مہم کے پہلے روز 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ای او سی نے کہا کہ پشاور میں ایک لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ شہر میں 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، مہم میں 15 ہزار پولیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ای او سی نے کہا کہ رواں سال صوبے میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے