کوہاٹ (مانند نیوز)محمود اسلم وزیر نے کمشنر کوہاٹ کے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کی۔وہ اس سے قبل مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر، ڈی جی ایکسائز اور صوبائی سیکرٹری کے علاوہ دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔استقبال کے لئے آنے والے انتظامیہ افسران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محمد اسلم وزیر نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ڈویژن بھر میں ایک موثر اور منظم انتظامی ٹیم کے طور پر کام کیا جائے اور عوام کو دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔