ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا ہے کہ صحت کے نظام کی بہتری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اورتمام آر ایچ سی سمیت ڈی ایچ کیو میں عملیکی حاضری اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔محکمہ صحت کی بہتری اور لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اور اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر سید صہیب شاہ کی جانب سے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گزشتہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بنیادی مرکز صحت سٹاف کی ہمہ وقت فراہمی، تعیناتی کے حوالے سے ہدایت کی۔ اس کے علاؤہ ایبٹ آباد کے تفریحی مقام گلیات کے تمام بنیادی مرکز صحت اور آر ایچ سی میں تمام سیٹوں پر سٹاف کی ہمہ وقت تعیناتی کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی پر زور دیا تا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں شہریوں کو صحت کی سہولیات میسر ہوں۔ اجلاس میں آئی ایم۔ایو ہیلتھ کی جانب سے ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارم فاطمہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے میڈیکل آفیسر کی کارکردگی کو سراہا اور انکی خدمات کے صلے میں ہیلتھ کو انکی حوصلہ افزائی کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈی ایچ کیو، بنیادی مرکز صحت، آر ایچ سی میں سٹاف کو مکمل کرنے، جنرل ڈیوٹیوں کے خاتمے اور شہریوں کو سہولیات اور بہترین میڈیکل سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ صحت کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے مریضوں کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں۔ اس کے علاؤہ تمام مراکز پر ادویات کی فراہمی، میڈیکل آفیسرز کی ہمہ وقت موجودگی، آلات کی دستیابی کے حوالے سے ہدایت کی۔ حویلیاں، گلیات، تمام آر ایچ سیز، بی ایچ یوز میں عملے کی حاضری یقینی بنانیاور مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف/ ہیومن رائٹس رابعہ سجاد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عامراسرار،ڈی ایم او سید صہیب شاہ، کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر اشفاق، ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر نور صبا اور دیگر ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔