چکدرہ (مانند نیوز) حضور ﷺ کی سیرت مبارک نہ کہ صرف عرب بلکہ پوری دنیا کے لیے نمونہ بن گئے اور اپ انسان کامل ہے اور دنیا کا عظیم المرتبہ انسان ہے رسول پاک کے اْصولوں پر زندگی گزارنا دنیا و اخرت دنوں کی کامیابی ہے اور قربت خدا کا بہترین ذریعہ بھی ہے حضور ﷺ کے سنت ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار معروف عالم الدین مذہبی سکالر مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے رفاہ یونیورسٹی ملا کنڈ کیمپس چکدرہ میں سیر ت النبی کے حوالے سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبا وطالبات اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ رسول خدا کے سنت پر عمل کرنے اور حضور ﷺکے بتائے ہو ئے اْصولوں پر زندگی گزارنا ہم سب پر بحثیت مسلمان فرض ہے جس کی وجہ سے ہمیں دنیا اور اخرت دنوں میں اللہ پاک کی قربت بآسانی مل سکتی ہے آج اقوام مغرب بھی سیرت رسول کا مطالعہ کر کے اپنے لیے نجات کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ رسول خدا پر قران جب نازل ہوا تو پورا قران انکے سینے میں وحی کی شکل میں اتراگیا اس لیے وہ خود بھی سر تاپا قران کی حثیت رکھتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے ساری عمر اپنے امت کے اصلا ح اور نجات کے لیے گزار کر ہمیں دن سلام ورثے میں چھوڑا ہے لہذا اب ہم سب مسلمانوں پر فرض بنتی ہے کہ ان کے رہنما اْصولوں پر کاربند رہتے ہو ئے زندگی گزار کر قربت خدا حاصل کر کے اپنے لیے اخرت میں نجات کا ذریعہ بنے انھوں نے طلبہ پر زور دیا کہ اپنا قیمتی وقت دین اسلام اور رسول خدا کے متعلق مطالعہ میں گزارے اور ہروقت رسول خدا کے سنت پر کاربند ہوکر زندگی گزار لیں نہ کہ دور جدید کے مادی اور فسادی قصوں میں اپنے وقت ضائع کر یں۔