پشاور (مانند نیوز) سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے معروف پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دیارِ غیر میں ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوسناک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان قتل کی شفاف اور فوری تحقیقات کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ ہم کینیا  کی حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ارشد شریف کی ہلاکت کی شفاف انکوائری کرکے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے-  دردانہ صدیقی نے دعا کی کہ للّه پاک مرحوم کے درجات بلند فرماۓ اور والدہ ،اہلیہ اور دیگراہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے