ملاکنڈ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایت پر ضلع ملاکنڈ میں بھی یوم سیاہ کشمیر پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں ضلع بھر کے مختلف مقامات پر جلسے،جلوس،سمینار اور ریلیاں نکالی گئی۔یوم سیاہ کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ رحمت اللہ کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ تعلیم،سپورٹس اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ نجی و سرکاری سکولز کے طلبہ و طالبات اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی آزادی تک پاکستانی عوام کشمیری مسلمان بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور کشمیر کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑ یں گے۔27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر مناناپاکستان اور کشمیر کے مسلمانوں کی مذہبی،ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کامظہر ہے اور اسلامی بھائی چارے کا یہ لازوال رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنے مستقبل کو نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کردیا تھا اور ہندوستان چاہے جتنا بھی ظلم اور بربریت جاری رکھے پاکستانی کشمیریوں کی محبت اور نظریاتی ہم آہنگی تھوڑ نہیں سکتے اورانشاء اللہ وہ دن بہت جلد آئے گا کہ کشمیر ہندوستان کے ظلم اور بربریت سے آزاد ہوجائے گا۔مقررین نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہداور تجدید کرنا چاہیے کہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کی جدوجہد میں ہم بھرپور ساتھ دینگے۔