اپر چترال (مانند نیوز)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر منایا گیا۔اس حوالے سے ایک پروقار تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں منعقد کی گئی۔اس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، اساتذہ کرام، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ پروگرام میں کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ ہندو سامراج کے ظلم ستم اور کشمیر پر حکومت انڈیا کے غیر قانونی مداخلت کے حوالے سے تقریریں کی گئی اور انڈین حکومت کے اس اقدام کی بھرپور انداز میں مزمت کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتا۔ اس پروگرام کے بعد اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے سلسلے میں ایک ریلی گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے نکالی گئی اور بونی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ریلی میں فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، مفتاح الدین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر چترال، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم اپر چترال کے افسران، پرنسپل صاحبان، اساتذہ کرام، طلباؤ طالبات اور عام عوام نے شرکت کی۔ ریلی کیشرکاء نے کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ ہندو سامراج کے مظالم کی بھرپور مزمت کی اور انڈین حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ مقررین نے مسئلہ کشمیر کشمیری مسلمانوں کے امنگوں اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کا اختتام پاکستان ذندہ باد، ہم اپنے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے کے فلگ شگاف نعروں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ کشمیر بلیک ڈے کے حوالے سے ایک ریلی محمد علی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی سربراہی میں مستوج میں نکالی گئی اور نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔