باجوڑ (مانند نیوز)ضلع باجوڑ میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر فہد وزیر نے کی۔ ریلی میں ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان، تحصیل چیئرمین ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، اے ڈی سی بلال خان، مختلف محکموں کے افسران و اہلکاروں اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھارکھے تھے جس پر کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فہد وزیر، ڈی پی او عبدالصمد خان، تحصیل چیئرمین ناوگئی ڈاکٹر خلیل الرحمن، اور دیگر مقررین نے کہا کہ 75 سال قبل بھارتی قابض فورسز انسانی حقوق کی پامالیاں کرتے ہوئے سری نگر میں داخل ہوئے اور27  اکتوبر1947 سے لیکر آج تک کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ تھم نہ سکا۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔اقوام متحدہ کشمیری عوام کو اُن کا حق دلانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے