نوشہرہ(مانند نیوز) صوبائی امن جرگہ کے مرکزی چینئر مین سید کمال شاہ باچا نے نوشہرہ پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشہرہ کے عوام عدم تحفظ کے شکار ہیں نوشہرہ جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہے آئے روز راہزنی، چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتیں معمول بن چکی  ہیں نوشہرہ کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کی پشت پناہی پر علاقوں میں آئس،سمیت دیگر منشیات  فروشی جوا بازی کے آڈے قائم  ہو چکے ہیں، ضلعے میں دن دیہاڑے وارداتیں ہو رہی ہیں، امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے  جبکہ نوشہرہ کی باڑہ کلاتھ مارکیٹیں تو مقامی پولیس کیلئے مال کماو آڈے سے کم نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پریس کلب  میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر امن جرگہ نوشہرہ کے کوارڈینٹر عابد سلطان، سابق ضلعی کونسلر ملک جلال خان اور دیگر بھی موجود تھے سید کمال شاہ باچا نے مزید کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسلہ کرپشن ہے  اور اسی کرپشن نے ملک بھر کے تمام  اداروں میں ڈھیرے ڈال دئیے ہیں اور پورے اداروں کو دھیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور ان کرپٹ ترین اداروں کی میں محکمہ پولیس سرفہرست ہے اور کرپشن ہی کی وجہ سے ملک میں انصاف کی فراہمی مشکل سے ناممکن ہوتی جا رہی ہے ڈی پی او نوشہرہ انتہائی ایماندار اور مخلص ہے لیکن بدقسمتی سے نوشہرہ بھر کے تھانہ جات میں تعینات ایس ایچ اوز اور ان کا عملہ چند پیسون کی خاطر جرائم پیشہ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور نوشہرہ باڑہ کلاتھ مارکیٹ بھی اس کی ایک اہم کہڑی ہے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اس صوبے کو ایک بار پھر صفت غیور، عابد علی، ملک سعد اور انسپکٹر اجمیر شاہ جیسے مخلص پولیس افسر ملے جس کو تاریخ نیک نامی کے ساتھ یاد کر رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ ضلع بھر کے تھانہ جات مظلوموں کو انصاف فراہمی کی بجائے ان کو لوٹ رہے  ہیں  داد رسی کی بجائے ان کی تزلیل کی جا رہی ہے اور یہ تب ممکن ہوتا ہے جب کسی معاشرے میں سرکاری آفیسرز اور بلخصوص پولیس آفسران  کو سیاسی آشیر باد حاصل ہوجائے انہوں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان  خٹک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ نوشہرہ کو جرائم  پیشہ عناصر سے پاک کرانے کیلئے اپنے مرضی کے  پولیس افسران کی تعیناتی چھوڑ دے، انہوں نے تمام سیاسی اکابرین سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک بھر کے تمام سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کی روش  کوترک کریں تاکہ اس ملک کے سرکاری ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ہواور کرپشن سے پاک ہوتاکہ مظلوموں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے،۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے