ایبٹ آباد (مانند نیوز)مستقبل میں بھی دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشہر کے علاؤہ دیہی علاقے کے لوگوں کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ جبریل رضا کی زیر صدارت باغ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور مسائل پیش کیے گئے۔ کھلی کچہری میں ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی موجود رہے اور لوگوں کے مسائل کے حل کیحوالے سے موقع پر سوالات کے جوابات دیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام لوگوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور مستقبل میں بھی مزید کھلی کچہریوں کے انعقاد پر زوردیا۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 3 زرک یار خان، محکمہ صحت، اے ڈی لوکل گورنمنٹ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک، تحصیلدار، محکمہ تعلیم، زراعت، واپڈا، سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ اور دیگر تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ دور افتادہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پرحل کیاجائے۔