بٹ خیلہ(مانند نیوز)ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس کے مابین ڈرائنگ اینڈ کریٹیو رائٹنگ کے حالیہ مقابلوں میں اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ کے 13سٹوڈنٹس نے نمایاں پوزیشنیں لے کر منفرد اعزاز حا صل کر لیا اکیڈمی کے پانچ سٹوڈنٹس نے ان مقابلوں میں گولڈ میڈل دو نے سلور جبکہ پانچ نے براؤن میڈل اور ایک طالب علم نے سو ڈالر کا نقد انعام حا صل کر لیا اکیڈمی کے ڈائریکٹر امجد علی شاہ نے کہا کہ اکسفورڈ انتظامیہ نے ہمیشہ اپنے طلبا کو نصابی اور ہم نصابی سر گرمیاں کیلئے بہترین اور تخلیقی ماحول فراہم کیا ہے تاکہ وہ اپنے مخفی صلاحیتوں کو بھر پور انداز میں اجا گر کر سکیں انھوں نے کہا کہ ہماری ان کوشش کا ہی نتیجہ ہے کہ ہمارے ادارے نے اس ملک گیر مقابلوں جن میں ہزاروں طلبا و طالبات نے حصہ لیا تیرہ نمایاں پوزیشنوں کا حصول ہے۔