تخت بھائی(مانند نیوز) رُکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی  نے خان گڑھی کلپانی میں 100 سے زائد اقسام کے 22 ہزار مُختلف چھوٹی بڑی مچھلیاں پانی میں چھوڑ کر مردان کے مچھلیوں کے سالانہ افزائش نسل کا افتتاح کردیا۔ممبرصوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی نے میڈیا کے نمائیندوں سے بات چیت میں کہا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے اس سہ ماہی میں تقریبا 1لاکھ 40 ہزار سے زائد چھوٹی مچھلیاں مُختلف کلپانی/ دریاوں میں چھوڑ دی جائے گی۔ کرنٹ اور مُختلف قسم زہر سے مچھلی کا شکارکرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکے گے۔ مردان واحد ضلع ہے جس میں قدرتی خوارک مچھلیاں اسی کلپانی سے حاصل کرتے ہیں اور مچھلیوں کی افزائش اس سے تیزی سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر محکمہ فشریز کے نمائیندے بھی موجودتھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے