سوات (مانند نیوز) سوات پاکستان تحریک انصاف تحصیل کبل کے زیر اہتمام عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی،کبل چوک میں اجتماع،لانگ مارچ کیلئے بھرپور تیاریوں کا اعلان،یکجہتی ریلی کی قیادت تحصیل کبل کے چیئرمین سعید خان نے کی،اس موقع پر کبل چوک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما تحصیل کونسل کبل چیئرمین سعید خان نے کہا کہ امپورٹیڈ حکومت سے حساب لیکر رہینگے یہ قوم کے مسائل حل کرنے کیلئے نہیں اپنے کیسزز ختم کرنے کیلئے لایا گیا گیا انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف ضلع سوات کے ہر تحصیل اور مینگورہ میں احتجاج ہورہاہے کیونکہ قوم عمران خان کے شانہ بشانہ ہے اور ان کے ساتھ ہر میدان میں ہوں گے انہوں نے مذید کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوچکے ہیں ان کے ساتھ لاکھوں کا قافلہ ہے سوات سے تاریخی قافلہ پارٹی کے صوبائی ہائی کمان کے ہدایت اور ضلعی قیادت کے ہدایت پر روانہ ہوگا جو پورے ملک کا بڑا قافلہ ہوگا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی جماعت ہے اور یہ کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں لانگ مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا انہوں نے مذید کہا کہ پارٹی کارکنان ابھی سے لانگ مارچ تیاریاں شروع کرے جیسے ہی پارثقیادت کہیں گے اسلام آباد کے طرف قافلوں کی شکل میں روانہ ہوں گے یکجہتی ریلی سے تحریک انصاف تحصیل کے رہنماؤں انجینئر اکرام خان،اکبر حسین،اختر علی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کے ہدایت کے مطابق لانگ مارچ میں کثیر تعداد سے شرکت کرینگے۔