اسلام آباد (مانند نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی، عوامی امور اور قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر عزت مآب مسٹر یرژان کستافین (Yerzhan Kistafin) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو علاقائی تعاون کے باہمی وژن کے حامل ہیں۔وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اسے مزید فروغ دینے کے بہت سے امکانات موجود ہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے مواقع تلاش کرکے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قازقستان دنیا کا سب سے بڑا لینڈ لاکڈ ملک ہے اور وسطی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت ہے، اس لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔انجینئر امیر مقام نے ثقافت کے شعبے میں تعلقات کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ تعاون پر زور دیا۔قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعظم کے مشیر کو سراہتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دو برادر ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی تعریف کی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے