ْڈیرہ اسماعیل(مانند نیوز)گومل یونیورسٹی میں کھیل، ورزش اور صحت سائنس پر منعقدہ پہلی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پزیر ہو گئی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ تھے جبکہ ان کے ہمراہ رجسٹرار گومل یونیورسٹی، تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز ،سربراہان، انتظامی افسران،سمیت پاکستان کی معروف بارہ یونیورسٹیوںکے معروف محققین شریک تھے جبکہ غیر ممالک کی 14یونیورسٹیوں کے معروف محققین آن لائن کانفرنس میں شریک تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ا س سے ایک طرف تو طلباء کی بڑی تعداد مستفید ہوتی ہے اور دوسری طرف اس طرح کی کانفرنسوں میں ماہرین ایک دوسرے سے اپنے اپنے تجربات کا تبادلہ کرتے ہیں جس سے بہت سے دیگر محققین کو اپنی فیلڈ میں پیش آنیوالے مسائل کا حل ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی نوعیت کی اس منفرد کانفرنس سے ہمیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مختلف قسم کی بیماریوں میں کون سی ورزش کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میںپاکستان کی دیگر نامور یونیورسٹیوں سے آنیوالے تمام مہمانوں سمیت غیر ممالک کے مہمانوں کا جو آن لائن ہمارے ساتھ اس کانفرنس میں شریک تھے کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود اس کانفرنس میں شرکت کرکے اس کا کامیاب بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیاب کانفرنس کے انعقاد پرپرنسپل آرگنائزر وچیئر مین شعبہ سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر نور محمد اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر نور محمد نے کہا کہ میں وائس چانسلر ، رجسٹرار سمیت یونیورسٹی انتظامیہ اور خصوصا اپنے آنیوالے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے اس کامیابی کانفرنس کا انعقاد ممکن ہوا۔ا نہوں نے مزید کہا کہ آج کی کانفرنس کا سارا کریڈیٹ میری پورٹی ٹیم ، فیکلٹی، ملازمین، طلباء کی مرہون منت ہے ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے شرکاء میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے۔