لکی مروت ( نمائندہ مانند  )لکی مروت شہرسے براستہ پہاڑخیل تھل منجی والاروڈ پر شہرسے منسلک دریائے گمبیلہ کاپل کئی سالوں سے مسلسل ٹوٹ پھوٹ کاشکاررہتاہے گو کہ متعلقہ محکمہ مرمتی کاکام کرکے قابل استعمال کرلیتاہے لیکن اس روٹ پر ۱۲۰ٹن کی گاڑیاں گزرتی رہتی ہیں حالانکہ یہ پل ۵۸ ٹن تک کے وزن کے لئے تعمیرکردہ ہے۔ حالیہ طورپربھی اس میں چارپانچ مقامات خراب ہین تاہم دو کی مرمت کی گئی ہے جبکہ زیرنظر جگہ ٹوٹ گیاہے۔ یہاں صورتحال انتہائی خطرناک ہے کیونکہ متاثرہ مقام کے ساتھ سڑک دھنس گیا ہے جو کسی بھی بھاری مال بردارگاڑی کے نیچے مزید بیٹھ کر نقصان کا باعث بن سکتاہے۔ ٹرانسپورٹ حلقوں نے متعلقہ محکمہ کے حکام سے جلد از جلد مرمت کرنے کامطالبہ کیاہے تاکہ ممکنہ حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے