کرم(مانند نیوز)  کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم نے قائمقام ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور کے ہمراہ ضلع کرم کا دورہ کیا۔ضلع کرم میں ضمنی انتخابات کے دوران دیرپاء امن کے قیام اور شفاف و پرامن انتخابی عمل کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی و دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم کے دفتر میں الیکشن امیدواروں کیساتھ مشترکہ اجلاس کا  انعقاد بھی کیا گیا جس میں عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔قیام امن اور شفاف انتخابی عمل کے حوالے سے مشترکہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان، ڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ خان، ڈی آر او اور الیکشن کمیشن کے حکام بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران الیکشن امیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق اور انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن امیدواروں نے پولیس و ڈویژنل انتظامیہ کے حکام کو اپنے مسائل و آراء سے آگاہ کیا اور بھر پور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم اور قائمقام آر پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور نے امیدواروں پر زور دیا کہ وہ علاقائی امن کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے میں پولنگ عملے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون یقینی بنائیں۔دوسروں کی دل آزاری سے اجتناب کریں اور ہر معاملے میں عقل و دانش سے کام لیکر کسی بھی موقع پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ڈویژنل انتظامیہ اور پولیس حکام نے الیکشن امیدواروں کو یقین دلایا کہ ضمنی انتخابات کے شفافانہ، آزادانہ اور پرامن انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے مکمل طور پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کرکے صرف اور صرف سیکیورٹی کی زمہ داریاں انجام دے گی۔ہماری اولین ترجیحات انتخابی عمل کا پرامن اور شفاف ماحول میں انعقاد یقینی بنانا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے