جمرود (مانند نیوز)تفصیلات کے مطابق خیبر قومی اتحاد کا جرگہ قبائیل عوامی پارٹی کے رہنما عبدالرازق آفریدی کے رہائش گاہ پر زیر صدارت معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں سیاسی و قبائیلی مشران،وکلاء،مقامی سماجی تنظیموں اور تاجر یونین کے عہدیداران نے شرکت کی۔خیں ر قومی اتحاد کے زیر اہتمام جرگہ میں شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں پیش کیاجائے، معطل خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو بحالی جبکہ تیراہ متاثرینِ کی مسمار گھروں کی سروے دوبارہ شروع کرکے چیک جلد سے جلد ریلیز کیں جائے تاکہ آباد کاری میں عوام کو آسانی ہوں،جرگہ میں شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مختلف علاقوں میں سڑکوں اور چیک پوسٹوں میں استعمال زمین کی معاوضہ اراضی مالکان کو دی جائے۔جرگہ میں شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع خیبر میں افغانستان کے ساتھ تجارتی راستوں کو بحال کرکے دو طرفہ تجارت میں آسانی پیدا کی جائے۔جرگہ میں شرکاء نے کہا کہ علاقے میں امن قائم کرنا فورسز کی ذمہ داری ہے امن لشکر اور امن کمیٹی کی تشکیل کی کوئی ضرورت نہیں اور امن کمیٹیوں و لشکروں کی مخالفت کرتے ہیں تاہم امن کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں گے۔جرگہ شرکاء نے ضلع خیبر میں قبیلوں اور ضلع پشاور کے درمیان زمینی تنازعات یعنی حدبندی کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جرگہ شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبائلی عوام دہشتگردی سے بہت متاثر ہوئے ہے اس لیے قبائلی علاقاجات کو ٹیکس کی مدت میں توسیع کی جائے اور مزید کئی سال کے لیے ٹیکس فری زون قرار دیا جائے۔علاقائی ترقی اور امن کیلئے ضلع خیبر کے عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ علاقے ترقی کرسکے اور یہاں پر امن قائم ہوں۔