لوئر دیر (مانند نیوز) ایم ایس  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکدرہ  ڈاکٹر حمادخان نے میڈیا کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔چکدرہ ہسپتال میں اصلاحات کے لیے کوشاں  ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ چکدرہ ہسپتال کا میل فی میل سٹاف مریضوں کو بہترطبی امداد کی فراہمی  کے لیے کوشاں رہتاہے۔چکدرہ ہسپتال میں جدید سانئنسی  لیبارٹری اور مشینوں کے زریعے مریضوں کا علاج کیاجاتاہے۔ہسپتال میں مریضوں کو ہر قسم سہولیات فراہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے بحیثیت ایم ایس چکدرہ ہسپتال چارج سنھبال لیا ہسپتال کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ڈی ایچ او لوئر دیر ڈاکٹر ارشاد علی روغانی کی خصوصی نگرانی میں ہسپتال میں مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کرچکے ہیں۔ہسپتال میں صاف پانی کے لیے الیکٹرانک واٹرل کولر لگایا ہیں۔ڈی ایچ او کی طرف سے فراہم کردہ میڈیسن بھی مریضوں کو دی جاتی ہیں۔ڈاکٹر حماد خان کہناتھا کہ چکدرہ ہسپتال کا عملہ 24گھنٹے متحرک رہتاہے۔ہسپتال کی او پی ڈی اور ایمرجنسی مکمل طور پر فعال ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہسپتال کی بہتری کے لیے عملہ کیساتھ تعاون کریں۔عوام کے تعاون انتہائی ضروری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے