چکدرہ ( مانند نیوز) قومی وطن پارٹی لوئر دیر نے ائندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کیا۔قومی وطن پارٹی ورکز کا ایک اجلاس گزشتہ روز چکدرہ علی مست میں منعقد ہوا۔جس میں کثیر تعداد میں پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسابق امیدوار تحصیل مئیر شپ عمران خان ایڈوکیٹ،قاضی جلال الدین،عبدالحمید، عمر اور دیگر نے کہا ہے کہ یونین کونسل سے لیکر تحصیل سطح تک تنظیم سازی اور پارٹی کو  منظم کریں گے۔ائندہ عام انتخابات میں بھر پور انداز میں حصہ لیں گے۔عمران خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی غریب اور پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔ملی مشر آفتاب احمد خان شیر پاو نے ہمشہ غریبوں اور اس دھرتی کی خدمت کی۔انہوں نے کہا ہے کہ ورکز پارٹی کا اصل سرمایہ ہے۔پارٹی ورکز کو منظم کرکے ائندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے شمولیتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ادینزئی میں عوام نے دیگر پارٹیوں کو ازمایا۔عوام کو مایوسی اور پریشانی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔قومی وطن پارٹی عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔ائندہ دور قومی وطن پارٹی کا ہے۔اجلاس میں پارٹی ورکز  نے عمران خان ایڈوکیٹ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر پارٹی کے مقامی  رہنماء اصف عمر،عبدالعزیز اور دیگر بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے