نیویارک(مانند نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم(یو این او ڈی سی)نے کہا ہے کہ افغانستان میں رواں برس پوست کی کاشت میں ایک تہائی اضافہ ہوا ہے، یہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اس معاملے پر ادارے کی پہلی رپورٹ ہے۔ افیون کی تیاری میں استعمال ہونے والے پوست کی کاشت کے لیے افغانستان دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور حالیہ برسوں میں اس کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ یو این او ڈی سی نے کہا ہے کہ اپریل میں پوست کی کاشت پر طالبان کی پابندی کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم رواں برس اس کی فصل کو بڑی حد تک پابندی کے حکم سے استثنی حاصل تھا۔ ‘یو این او ڈی سی’ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے دوران افغانستان میں افیون کی کاشت 32 فیصد اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 33 ہزار ہیکٹر (5لاکھ 80 ہزار ایکڑ)تک پہنچ گئی ہے، 1994 میں اس نگرانی کے آغاز سے یہ 2018 اور 2019کے بعد اب تک کا تیسرا سب سے بڑا زیرکاشت رقبہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے