واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) مڈٹرم الیکشن سے قبل امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے صدر بائیڈن کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ امریکا کی سیاست میں الزامات اور دھمکیوں کی گونج بڑھ گئی۔ امریکی سپریم کورٹ نے غلط تاریخوں والے ڈاک بیلٹس کو مسترد کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے ووٹوں کو مسترد کرنے سے انتخابی نتائج پر اثر پڑے گا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میل کئے گئے بیلٹس کو بڑا گھپلا قرار دیا تھا۔ادھر امریکی صدر بائیڈن نے واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے غیر جمہوری عناصر کو خبر دار کیا، بولے کوئی غلطی نہ کریں، جمہوریت ہم سب کے لیے بیلٹ پر ہے۔ مڈٹرم الیکشن کے نتائج تسلیم نہ کرنے کی دھمکیاں جمہوریت کے لئے خطرہ ہیں۔ چھ ریپبلکن امیدواروں کی دھمکیوں  کے پیچھے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے