سوات(مانند نیوز) سوات ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن سجاد خان نے کہا ہے کہ سوات میں مکمل امن قایم ہے اور بالائی سوات کا کنٹرول مکمل طور پر پولیس اور فورسز کے پاس ہے سیاح بغیر کسی خوف و خطر کے سوات آئیں انہیں مکمل تفحظ فراہم کیا جائیگا،عوام کی جان ومال کی حفاظت اور امن ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس کی اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ممبر ورکنگ کمیٹی نیشنل یونین آف جرنلسٹس سینئر صحافی واحد زمان کی قیادت میں سینیئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کی وفد میں سینئر صحافی ابرار حسین، کامران جان اور محمد شعیب خان شامل تھے صحافیوں نے ڈی آئی جی کو چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور امن کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیئے،سجاد خان نے بتایا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل امن قائم ہے اور مٹہ کے بالائی علاقوں سمیت دیگر علاقوں کا مکمل کنٹرول ہمارے پاس ہیں اور وہاں پر مزید پوسٹیں اور چوکیاں قائم کرکے عسکریت پسندوں کے واپسی کے راستے بند کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری ہے اور چوبیس گھنٹے پولیس کا گشت یقینی بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور پر امن سوات اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے خادم ہیں اور پہلے سلام و پھر کلام کو یقینی بنانے کیلئے سخت احکامات جاری کیئے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاح بغیر کسی خوف و خطر سوات آئیں انکو ہر ممکن تفحظ فراہم کیا جائیگا، سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے ونٹر فیسٹول کے موقع پر بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر سیاحتی علاقوں میں ٹورازم پولیس تعینات کی جارہی ہے تاکہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں اور سوات میں داخل ہونے والے سیاحوں کو پولیس خوش آمدید کہے گی، اور انکو ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی انہوں نے کہا کہ عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ کردیا ہے اور کسی بھی مشکل ہی صورت میں عوام برائے راست مجھ سے رابطہ کریں انکے مشکلات کا خاتمہ کیا جائیگا کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم آپریشن جاری ہے جس میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو فکر کی کوئی ضرورت نہیں سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس مکمل بیدار ہے۔