ہری پور(مانند نیوز)سنٹرل جیل ہری پورمیں تین روزہ نگارنگ سپورٹس گالاکاافتتاح ہوگیاتقریب کے مہمان خصوصی کے ڈپٹی کمشنرہری پورمحمدفوادتھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرکاکہناتھاکہ جیلوں کوحقیقی معنوں میں اصلاح خانہ بنانے کے لیے قیدیوں کورسمی وفنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع فراہم کرناناگزیرہے،سنٹرل جیل ہری پورکی انتظامیہ جیل کوحقیقی معنوں میں اصلاح خانہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،کھیلوں کے مقابلوں سے قیدیوں کی تفریح کے علاوہ زہنی و جسمانی نشوونماکاموقع ملتاہے،جیل کے اندرسپورٹس گالاجیسے پروگراموں سے قیدیوں کومعاشرے کامفیدشہری بنانے میں مددملے گی جس پرجیل انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کاانعقادکرتے رہیں،قبل ازیں قیدیوں کی ٹیموں کے درمیان ویٹ لفٹنگ،والی بال اورکرکٹ کے مقابلے بھی ہوئے جس میں جیتنے والی ٹیموں اوربہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ڈپٹی کمشنراورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اخترحسین شاہ نے انعامات اورکھیلوں کاسامان تقسیم کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اخترحسین شاہ نے کہاکہ صوبائی حکومت اورآئی جی جیل خانہ جات سعادت حسن کی ہدایات کے مطابق قیدیوں کوتعلیمی سہولیات کے علاوہ باقاعدگی سے تفریح اورکھیلوں کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں،ہمار ی کوشیش ہے کہ جیل سے باہرنکلنے والا ہرقیدی اپنے خاندان کوکفیل اورمعاشرے کے لیے سود مندثابت ہو،جس کے لیے جیل کے اندرفنی تعلیم کا ادارہ بھی قائم ہے،اس موقع پراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مقد س خان جدون و دیگر بھی موجودتھے۔