تخت بھائی(مانند نیوز) تھانہ شیرگڑھ پولیس نے SHO نورمحمد خان کی قیادت میں دن دیہاڑے دکانوں سے چوری کرنے والا چور گرفتار کرلیا مال مسروقہ 213000 ہزار روپے برآمد تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ نسیم شاہ ولد ظاہر شاہ نے اپنے دکان سے دن دیہاڑے 213000 ہزار روپے سرقہ کی رپورٹ تھانہ شیر گڑھ میں نامعلوم ملزم/ملزمان درجکرائی۔جس کا ضلعی پولیس سربراہ ہارون رشید خان نے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ضلعی پولیس نے DSP تحت بھائی سرکل آیاز محمود خان کی نگرانی SHO نورمحمد خان کی قیادت میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم عابد خان ولد حسین خان ساکن مقام چوک مردان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا جن سے مال مسروقہ 213000 روپے برآمد کی گئی گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔