اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کروانے کیلئے انصاف لائرز فورم کے وکلا تھانہ سٹی وزیرآباد پہنچ گئے۔انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) وقاص افضل کا کہنا ہے کہ پہلی درخواست کی مدعیت میں ہی مقدمہ درج کروانے آئے ہیں، پولیس نے ایک بار پھر درخواست وصول نہیں کی۔پولیس نے موقف دیا کہ پہلی والی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا۔وقاص افضل نے کہا کہ کل بارہ بجے تک ہماری ایف آئی آر نہیں کاٹیں گے تو ہم ادھر ہی ہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں۔وکیل مبشر چیمہ نے کہا کہ ہماری ایف آئی آر یہی ہے جو زبیر نیازی کی درخواست ہے۔عمران خان پر قاتلانہ حملہواضح رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہوسکا ہے۔ بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے