ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز) گومل یونیورسٹی اور ڈیرہ پریس کلب جرنلسٹ ٹریننگ پروگرام کے زریعے پہلی بار صحافیوں کی تربیت کے وسیع منصوبہ پر کام کا آغاذ کررہے ہیں۔یہ منصوبہ سرچ فار کامن گراؤنڈ کے تعاون سے میڈیا ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر اسلام آباد کے زیر اہتمام شروع کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں ڈیرہ پریس کلب میں افتتاحی تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ۔ پشاور پریس کلب کے سینیئر صحافی فخر کاکا خیل۔  ڈیرہ پریس کلب کے صدر احمد خان کامرانی۔ سرچ فار کامن گراؤنڈ کے پاکستان میں نگران شاہد رحیم۔ ایم ٹی آر سی کے سینیئر عہدیداران علی رضاء۔ باسط خٹک۔ ڈیرہ پریس کلب کے سابق صدر محمد یاسین قریشی۔ محمد فضل الرحمان اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد ریحان نے شرکت کی۔ سرچ کے نگران شاہد رحیم نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی اور دیگر شرکاء کو بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان۔ ڈیرہ پریس کلب اور گومل یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار جامعہ گومل کا شعبہ صحافت اور ڈیرہ پریس کلب ایک ایسے منصوبہ پر کام کررہے ہیں جس میں نہ صرف ڈیرہ پریس کلب بلکہ وزیر پریس کلب۔ محسود پریس کلب۔ شمالی وزیرستان۔ کرم ایجنسی اور صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے نمائندہ صحافی اور شعبہ صحافت گومل یونیورسٹی کے نامزد کردہ طلبہ شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہوگی کہ مرحلہ وار تربیتی نشستوں اور تکنیکی مہارتوں سے زیادہ سے زیادہ صحافیوں اور طلبہ کو مستفید کرائیں گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے اس منصوبہ کو جامعہ گومل اور ڈیرہ اسماعیل خان کے لیئے ایک اعزاز قرار دیا انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی ایسی تمام سرگرمیوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرتی ہے بلکہ ایسی سرگرمیوں کو علاقہ اور ادارہ کی ترقی کے لیئے لازمی جزو تصور کرتی ہے انہوں نے کہا کہ جدید دور میں شعبہ صحافت کی اہمیت و افادیت بڑھ گئی ہے مجھے امید ہے کہ یہ منصوبہ مستقبل میں ترقی کے دیگر منصوبوں کے لیئے پہلی سیڑھی ثابت ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے