سوات(مانند نیوز) سوات کے سات تنظیموں کا خواتین کی حقوق کے لئے مشترکہ سرگرمیاں جاری کرنے کا فیصلہ، اسی فیصد خواتین پر گھروں میں کسی نہ کسی طرح تشدد کیا جاتاہے، ان کی روک تھام کے لئے آگاہی کی ضرورت ہے، سوات سیدو شریف میں عورت فاؤنڈیشن کے ضلعی رہنما ثمرین حکیم، عوامی ویلفئیر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر یاسمین گل، ای پی ایس کے طاہر خان، امید کے شکیل احمد خان، دے اوکینیگ کے شمشیر علی، آئیڈیا کے شاہ حسین، سماجی کارکن محی الدین، رینا بیگم، میڈیا سے نیاز احمد خان نے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ خواتین، بچوں اور خواجہ سراؤں کی حقوق کی تحفظ کے لئے مشترکہ کام کیا جائیگا، عورت فاؤنڈیشن کے ثمرین حکیم نے اس موقع پر کہا کہ آنے والے دنوں میں خواتین کے حقوق کے لئے سیدوشریف میں میلہ منعقد کیا جائیگا جس میں سکول، کالج اور یونیورسٹی کے لڑکیاں اور خواجہ سرا اپنے ہاتھ سے بنائے گئے اشیاء نمائش کے لئے پیش کرینگے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے علاقے کے نامور خواتین شخصیات کو مدعو کیئے جائینگے جو اپنے کامیابیوں کے بارے میں نئے نسل کو بتائیں گے انہوں نے کہا کہ میلے میں خواتین کی حقوق بارے قوانین کی تشریح کی جائیگی۔ اس کا مقصد خواتین کی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے