مردان (مانند نیوز)ممتازقانوندان اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی جوائینٹ سیکرٹری تانیہ گل ایڈوکیٹ نے یوم قبال کے حوالے سے میڈیا کے نمائیندوں سے بات کرتیکہا کہ ڈاکٹر علّامہ محمد اقبال صرف شاعر نہ تھے بلکہ عظیم مفکر اور رہنما بھی تھے۔ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم پر رحم کرتا ہے تو اسے مدبّر انسانوں سے نوازتا ہے۔علّامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک تلاطم پیدا کیا، جس کے نتیجے میں مسلمان قوم عمل پر کمربستہ ہوگئی اور صلے میں ان کو روئے زمین پر ایک خودمختار اور آزد مملکت پاکستان نصیب ہوا۔انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو انقلابی پیغام کی طرف اُبھارا اور انقلابی شاعری کے ذریعے نوجوانوں میں ایک نئی رُوح پھونک دی۔نوجوان نسل کوعلامہ اقبال کی فکر اور فلسفے سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک کو درپیش بیشتر مسائل کا حل اسی میں پوشیدہ ہے۔ ہمارے لیے اس سے بڑی خوشی کوئی ہوہی نہیں سکتی کہ ہمارے نوجوان اپنے ذہن سے سوچنا سیکھیں۔ مطالعے، تجربے اور مشاہدے سیذہن سازی ہوتی، شعور آتا اور ذہن کے دریچے کھلتے ہیں۔ نوجوان نسل کوعلامہ اقبال کی فکر اور فلسفے سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک کو درپیش بیشتر مسائل کا حل اسی میں پوشیدہ ہے۔شاعر مشرق کی تعلیمات اور فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہو کر ہم نہ اپنے ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرسکتیہیں بلکہ دُنیا میں ایک خوددار قوم کی حیثیت سے ایک منفرد مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ہماری پریشانیوں کا حل ان کیافکار پر عمل کرنے ہی میں ہے۔نسل نو میں ان کی سوچ و افکار کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے