اورکزئی(مانند نیوز)اپر اورکزئی غلجو میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل محمد تسنیم نے تعمیر کئے گئے ڈگری کالج ہاسٹلز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا افتتاح کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی شاہ سمیت تحصیل چئیرمین مفتی طاہر اے اے سی سید ارسلان حاجی قاسم گل اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل محمد تسنیم نے کہا کہ علاقے کے امن و ترقی قبائل کی وجہ سے ہے عوام ہی اپنے علاقے میں امن ترقی ممکن بنا سکتے ہیں قبائل اور فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کئے اب علاقے میں ترقی ہو رہی ہیں عوام کے تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں علاقے کے ترقی میں ضلعی انتظامیہ کا کردار قابل ستائش ہے زراعت اور فشریز کیلئے کام کررہے ہیں سڑکیں بن رہی ہے اورکزئی میں سیاحت کے بہت سے مواقع موجود ہیں اس سے علاقہ ترقی کریگا بدامنی کے بعد علاقہ بہتری کی جانب گامزن ہے بچوں اور جوانوں کو کھیل کھود کے مواقع فراہم ہو رہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو نشہ اور چیزوں سے دور رکھیں نوجوانوں کو ڈرگز کے خلاف اگاہی کرنا چاہئے ہمارے پوری کوشش ہے کہ علاقے میں عوام کو درپیش مسئلے مسائل حل کریں اورکزئی میں ایف ایم ریڈیو بنا رہے ہے جس سے علاقہ عوام کے مسائل کافی حد تک اجاگر ہونگے افتتاحی تقریب کے موقع پر تحصیل چئیرمین مفتی طاہر حاجی قاسم نے کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کا شکریہ ادا کیا اور ان کو علاقے کے مسائل بیان کئے۔